14 جنوری، 2021 10:08 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84185354
0 Persons
ایران میں ٹریکٹر کی برآمدات کا سلسلہ جاری ہے

تبریز، ارنا- ایران ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس کمپنی میں تیار کردہ پروڈکٹ کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران، 500 ارب تومان (ایرانی قومی کرنسی) سے زائد مختلف قسم کے ٹریکٹر کو برآمد کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار "ابوالفتح ابراہیمی" نے جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم نے رواں سال کے دوران، ایک ہزار 300 ٹریکٹر کو آفریقہ، جنوبی امریکہ اور پڑوسی ملکوں میں درآمدات کی ہیں۔

ابراہیمی نے کہا کہ اس کمپنی میں سالانہ 20 مختلف قسم ٹریکٹر کی 20 ہزار تعداد تیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم رواں سال میں کمپنی میں تیار کردہ ٹریکٹر کی برآمدات کی گنجائش کو ایک ہزار 700 تعداد تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ابراہیمی نے ٹریکٹروں کے داخلی پرزوں کو مقامی بنانے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے میں کمپنی کے ماہرین کی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال، اس کمپنی کی تحقیق و ترقی کے شعبے میں 50 افراد کام کر رہے ہیں جن میں سے 30 ایلیٹ افراد شامل ہیں جو بہترین جامعات سے ڈاکٹریٹ اور ماسٹر ڈگری حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ماہرین کی کوششوں کی بدولت، 90 فیصد ٹریکٹر پرزوں کی پیداوار کو مقامی بنایا گیا ہے؛ اس طرح یوروپی ممالک، چین اور بھارت سے ان پرزوں کی درآمدات کا سلسلہ بند ہوگیا۔

واضح رہے کہ ایران ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی کا اصل مرکز تبریز میں واقع ہے جس کا سنگ بنیاد 1969 میں رکھا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha