بلغاریہ فلم میلے میں 13 ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

تہران، ارنا- منار نامی 13 ویں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ فلم فیسٹیول کا بلغاریہ میں 13 ایرانی فلموں کی شرکت کیساتھ انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، بلغاریہ میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر اور ایرانی سفارتخانے کے درمیان ہم آہنگی سے، بلغاریہ میں منعقدہ 13 ویں منار فلم فیسٹیول میں 13 ایرانی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، منار نامی 13 ویں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ فلم فیسٹیول میں نمائش ہونے والی سب سے زیادہ فلمیں ایران سے تعلق رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ بلغاریہ میں منعقدہ منار فلم فیسٹیول کا 15 سے 31 جنوری تک انعقاد کیا جائے گا۔

اس میلے میں ایران سمیت امریکہ، سپین، فرانس، ارجنٹائن، آسٹریلیا، ترکی، سعودی عرب، قازقستان، کرغزستان، افغانستان، فلسطین، تاجکستان، مصر، مراکش، الجیریا و۔۔۔ کے فنکاروں کی بنائی گئی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوورنا وبا کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال کی خاطر اس میلے کا آن لائن انعقاد ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha