تہران ری ایکٹر کے ایندھن کے نئے ڈیزائن کی تحقیقات اور ترقیاتی سرگرمیاں شروع ہوگئیں

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ تہران ریسرچ ری ایکٹر کے لئے جدید قسم کے ایندھن کے ڈیزائن پر تحقیقات اور ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے آج بروز بدھ کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے ایک رپورٹ کی اشاعت سے اس مسئلے کو تنظیم کے اراکین سے اطلاع دی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ سرگرمی تین مراحل میں کی جاتی ہے اور پہلے مرحلے میں، قدرتی یورینیم کا استعمال کرکے دھاتی یورینیم تیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دوسال قبل اس منصوبے کو عالمی جوہری ادارے کی اطلاع دی تھی۔

غریب آبادی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ایران، فنی لحاظ سے نئے ایندھن کی تیاری میں نمایاں ممالک میں شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کو عالمی جوہری ادارے کو مطلع کیا گیا ہے اور اس تنظیم کے انسپکٹرز نے تین دن قبل ایندھن پلیٹ پروڈکشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =