"زرہ" میزائل لانچر جنگی جہاز کی ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شمولیت

تہران، ارنا- زرہ نامی میزائل لانچر جنگی جہاز کو جنوبی علاقے کنارک میں واقع ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل "محمد باقری"، ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف بریگیڈئیر جنرل "سید عبدالرحیم موسوی" اور ایرانی نیوی کے سربراہ ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے حصہ لیا تھا۔

زرہ میزائل لانچر جنگی جہاز؛ آرمڈ اسٹریٹجک نیول فیکٹریوں کے ماہرین کے ذریعے ڈیزائن اور بنایا گیا ہے؛ جس کی لمبائی 47 میٹر اور اونچائی 15 میٹر کی ہے اور 35 گانٹھوں کی رفتار سے آگے بڑھ سکتی ہے۔

اس میزائل لانچر جنگی جہاز کے سینے میں 76 ملی میٹر فجر 27 توپ اور جہاز کی ایڑی میں 40 ملی میٹر اینٹی ایئرکرافٹ توپ سے لیس ہے، جس سے ہر قسم کی سطح اور ہوائی اہداف کیخلاف فائرنگ کی جاسکتی ہے۔

یہ جنگی جہاز 300 کلومیٹر کے فاصلے تک مارنے والے "قدی" کروز میزائل سسٹم سے بھی لیس ہے، جس کو گہرے سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کا قابل بناتا ہے۔

اس کے علاوہ، اس میزائل لانچر جنگی جہاز میں پیکی کلاس کے پچھلے جنگی جہازوں کی نسبت زیادہ جدید مواصلات، ایواس ڈراپنگ اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ملکی ماہرین کے ذریعے تیار کردہ 4 جنگ بحری جہازوں کو ایرانی کے شمالی بحریہ بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha