13 جنوری، 2021 4:40 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84184816
0 Persons
ایران عراق مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کا قیام

تہران، ارنا- ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ عراقی وزیر تجارت نے مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کی ایرانی تجویز سے اتفاق کیا اور اس فنڈ کے قیام سے دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کی حمایت کی باعث بنے گی۔

ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان" نے بدھ کے روز ایران اور عراق کی اقتصادی کمیشن کے چوتھے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کا قیام، ایران اور عراق کے نجی شعبوں کی حمایت میں فائدہ مند ہوگا۔

اردکانیان نے کہا کہ اصل مقصد دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کا فروغ ہے اور اس خاص کیس میں نجی شعبوں کی توسیع کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں متعدد تعمیراتی منصوبوں کے نفاذ کے مواقع ہے اور اور عراق میں ہمارے ملک سے بہت سارے ٹھیکیدار اور مشاورتی انجینئرز سرگرم عمل ہیں۔

ایرانی وزیر توانائی نے کہا کہ عراق میں ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں جن میں ہم عراق کیساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر توانائی نے عراق سے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے چوتھے اجلاس کے دوران کہا کہ 20 بلین ڈالر سے زیادہ کے تجارتی حجم کو حاصل کرنے کے لئے کسٹم، مالیاتی، بینکاری اور رقم کی ترسیل میں رکاوٹوں کو دور کرنا اور نجی شعبوں کی سرگرمی کیلئے راستہ ہموار کرنا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha