13 جنوری، 2021 3:38 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84184728
0 Persons
ایران میں بین الاقوامی ماہرین کو مستقل رہائش دی گئی ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پناہ گزینوں امور نے کہا ہے کہ تعاون پروگرام کے مطابق بین الاقوامی پیشہ ور اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے افراد کو کم سے کم 3 سے 10 سال تک کی سہولیات اور رہائش فراہم کی جائے گی۔

مہدی محمودی نے کہا کہ بین الاقوامی سائنسدانوں اور دانشوروں کے حمایتی ضوابط کو فراہم کیا گیا ہے اور درجہ بندی کی بنیاد پر عالمی پیشہ ور افراد اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے افراد کو کم از کم 3، 5، 10 سال اور مستقل رہائش دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کی رجسٹریشن کا عمل گزشتہ سال شروع ہوا تھا اور اس وقت 70 کیس زیر غور ہیں اور خصوصی اور طویل مدتی سہولیات کی شکل میں رہائشی 30 اجازت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں پناہ گزین افراد نہ صرف عراق ، پاکستان اور افغانستان کے ہیں ، بلکہ ایسے امریکی ، یورپی اور ایشیائی مہاجریں بھی ہیں جن کی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت حاصل ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha