12 جنوری، 2021 6:36 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84183544
0 Persons
تہران- اسلام آباد کی اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت

اسلام آباد، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سینٹر اور پاکستانی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سینئر ماہرین اور عہدیداروں نے تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اسٹریٹجک تعاون ہی سلامتی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے چیلنجز پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی محکمہ خارجہ کے پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سینٹر (آئی پی آئی ایس) اور سینٹر فار گلوبل اسٹریٹجک اسٹڈیز آف پاکستان (سی جی ایس ایس)  کے درمیان "دنیا اور خطے میں 2020 میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کا جائزہ" کے عنوان کے تحت ایک مشترکہ وبنیار کا انعقاد کیا گیا جس میں سنئیرعہدیداروں، ماہرین اور پروفیسرز نے حصہ لیا۔

علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے مطابق ایران اور پاکستان کے تعلقات کی تقویت، افغانستان کی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیشرفت کیلئے تہران اور اسلام آباد کے درمیان قریبی تعلقات، خطے میں غیرعلاقائی ممالک کی مداخلت کیخلاف مقابلہ کرنے کی ضرورت، کثیر الجہتی کی اہمیت بالخصوص ایران، چین اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی تعاون، علاقے اور ایران جوہری معاہدے سے متعلق متعلق امریکہ کی نئی پالیسی، کوویڈ- 19 کی صورتحال اور ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ ان موضعات میں سے ہیں جو منعقدہ اس وبینار میں زیر بحث لائے گئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha