خاتم الانبیاء تعمیراتی کیمپ ایران کے سب سے بڑے آئل فیلڈ کی توسیع دی گی

تہران، ارنا- خاتم الانبیا تعمیراتی کیمپ کے کمانڈر نے خلیج فارس میں واقع اہواز اور رشادت آئل فیلڈوں کی توسیع سے متعلق دو معاہدوں پر دستخط کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اہواز آئل فیلڈ دنیا کا تیسرا بڑا آئل فیلڈ اور ایران کا سب سے بڑا آئل فیلڈ ہے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "سعید محمد" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ماہرین کی کوششوں اور صلاحیتوں سے خاتم الانبیا تعمیراتی کیمپ کے زیر اہتمام میں اہواز اور رشادت آئل فیلڈوں کی توسیع کی منصوبہ بندی کی گئی ہے؛ جو ملک کی مزاحمت اور تکنیکی اور انتظامی طاقت کی علامت ہے۔

خاتم الانبیا کیمپ کے کمانڈر نے کہا کہ اہواز آئل فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 33 ہزار بیرل سے زائد کی پیداوار میں اضافے کیلئے 41 کنوؤں کی کھدائی کی جائیں گی۔

بریگیڈئیر جنرل محمد نے رشادت آئل فیلڈ کی توسیع کے منصوبے سے متعلق کہا کہ اس منصوبے کو دو حصوں میں لاگو کیا جائے گا؛ پہلا سمندری ڈھانچوں کی تعمیر اور دوسرا 20 کنوؤں کی کھدائی؛ اور اس سے ملک کے تیل کی پیداوار میں روزانہ 19 ہزار سے زیادہ بیرل شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دومنصوبوں کے نفاذ سے ملک کی سمندری صنعتوں کی ترقی سمیت خلیج فارس کے ہائیڈرو کاربن وسائل میں ایرانی عوام کے حقوق کے حصول کا باعث بنے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha