ایرانی پارلیمنٹ کے 190 اراکین کا جوہری ادارے کو یورنیم کی 20 فیصد افزودگی پر شکریہ

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے 190 اراکین نے ایک بیان میں پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹریٹجک اقدام اٹھانے کے قانوں کے نفاد کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جوہری ادارے کو یورنیم کی 20 فیصد افزودگی پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق، مجلس کے ایوان صدر کے ممبر"علی کریمی" فیرزوجائی" نے آج بروز منگل کو پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، یورنیم کی 20 فیصد افزودگی کی حمایت سے متعلق پارلیمنٹ کے 190 اراکین کے بیان کو پڑھ کر سنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے گیارہویں دور میں پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹریٹجک اقدامات اٹھانے کے قانون کی منظوری کی گئی ہے اور یہ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ایران کے نا قابل تردید حق سمیت ایرانی قوم کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کو اٹھانے کے سلسلے میں ہے اور ہم اس حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹریٹجک اقدام اٹھانے کے قانوں کے نفاد کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جوہری ادارے کو یورنیم کی 20 فیصد افزودگی پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری ادارے نے حالیہ دنوں میں پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹریٹجک اقدام اٹھانے کے قانون کے سلسلے میں یورنیم کی 20 فیصد افزودگی کے عمل کا آغاز کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha