ایرانی صبور عوام ٹرمپ کی ظالمانہ پابندیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی صبور عوام ٹرمپ کی ظالمانہ پابندیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

یہ بات علی ربیعی نے منگل کے روز ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امریکہ میں حالیہ واقعات اور ٹرمپ  کے تشدد پسند حامیوں کے ذریعہ امریکی کانگریس پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خاموشی کی قیمت اور بعض اوقات ایران مخالف پالیسیوں سے امریکہ کے اندر ٹرمپ کے ناقدین کی حمایت اور خاموشی  آخر میں اس ملک کو تباہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار انتباہ کیا ہے کہ ٹرمپ کی غنڈہ گردی پالیسی صرف ایران تک محدود نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سالوں میں ٹرمپ نے ایرانی قوم پر بہت دباؤ ڈالا ہے اورلیکن ایران نے اپنی معاشی اور سیاسی انتظام کے ساتھ ایرانی عوام کے خلاف ٹرمپ کی جابرانہ پابندیوں کو شکست دے دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =