یہ بات جنرل امیر حاتمی نے منگل کے روز شہید فخری زادہ کی یاد میں ایک تقریب کے موقع پر ایک خصوصی ٹکٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سامراجی نظام نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور سہولیات کا استعمال کیا اور اس راستے میں مسلط کردہ جنگ، ظالمانہ پابندیوں، اور آخر کار ہمارے ملک کے سائنسدانوں کے قتل کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی شکست کے لیے دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور ،ان کا یہ کہنا ہے کہ ان کا پورا مقصد ایران پر عائد پابندیوں اور میزائل پروگراموں کو کم کرنے کے لیے دشمن کا اصل مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو کم کرنا اور آخر کار ایران کو ہتھیار ڈالنا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے وزیر دفاع نے کہا کہ دشمن ہمارے سامنے کھڑے ہیں جبکہ ایرانیوں کو دہشت گرد کہتے ہیں۔ لہذا اس غیر عاقلانہ اور نا انصافانہ ماحول میں ہمیں دن بدن مضبوط بنانا چاہیے ۔ کیونکہ وہ طاقت کی زبان کے بغیر کسی دوسری زبان کو نہیں سمجھتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ