ایران اور اقوام متحدہ کی شامی آئین ساز کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی حمایت

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور اور اقوام متحدہ کے نمائندے برائے شامی امور نے شامی آئین ساز کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی حمایت کا اظہار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق "علی اصغر خاجی" اور "گیر۔او۔ پڈرسن" نے آج بروز پیر کو ایک دوسرے کیساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین تبدیلیوں بشمول شامی آئین ساز کمیٹی کے آئندہ اجلاس، آستانہ امن عمل کی صورتحال اور شام میں داعش کے دہشتگردانہ اقدامات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے 2020 میں شامی آئین ساز کمیٹی کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے 2021 میں اس کمیٹی کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے جینوا میں رواں مہینے کے آخر میں شامی آئین ساز کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی حمایت کا اظہار کرلیا۔

پڈرسن اور خاجی نے شام میں داعش کے دہشتگردانہ اقدامات میں اضافے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha