ایرانی ماؤں کے80ہزار سے زائد بچوں نے شہریت کیلئے درخواست دی ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا - ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی امور نے غیرملکی شہریوں اور تارکین وطن کی ویب سائٹ پر ایرانی ماؤں کے تقریبا 8400 بچوں کی رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے 243 بچوں کو ان کے شناختی کارڈ حوالے کردیئے گئے ہیں۔

یہ بات حسین ذوالفقاری نے پیر کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے شناختی کارڈ کے حصول کےلیے غیر ملکی مردوں سے شادی کرنے والی خواتین کے نتیجے میں پیداہونے والے بچوں کی رجسٹریشن کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کہا کہ www.bafia.ir کی ویب سائٹ پر ایرانی ماؤں کے 52 ہزار اور 32 بچے شہریت کے حصول کے لیے رجسٹرد ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =