ایران واحد مسلمان ملک ہے جس کو بین الاقوامی امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کا جواز حاصل ہے

تہران، ارنا- ایران ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل برائے صحت کے امور نے کہا ہے کہ ایران واحد مسلمان ملک ہے جس کو بین الاقوامی امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کا جواز حاصل ہے۔

ان خیالات کا اظہار "افشین علیخانی" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا واحد مسلمان ملک ہے جس کو ہنگامی رسپانس یونٹ (ای آر یو) کی حیثیت سے ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے بین الاقوامی فیڈریشن کی جانب سے بین الاقوامی کارروائیوں میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔

علیخانی نے ہنگامی علاج اور بین الاقوامی مشنوں میں شرکت کے شعبے میں ریڈ کریسنٹ ایمرجنسی میڈیکل ٹیم کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایمرجنسی میڈیکل رسپانس ٹیم قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن کے لئے وقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنا، قومی ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیوں کے اولین مقاصد میں سے ایک ہے؛ جو موثر اور بروقت امدادی کاروائیوں سے وابستہ ہے۔

علیخانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی میڈیکل ایمرجنسی ٹیم سنہ 2017 میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیوں کے ہنگامی رسپانس یونٹوں کے ساتھ قومی ایسوسی ایشن کا رکن بن گیا، اور اس ممبرشپ کی بنا پر، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو تمام بین الاقوامی حادثات میں مدعو کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha