تفصیلات کے مطابق، ایران میں صرف گزشتہ مہینے کے دوران 839 ہزار ٹن اسٹیل مصنوعات کی برامدات ہوئی ہے جن کی مالیت کی شرح 354 ملین ڈالر ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران، اسٹیل مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں بلٹ اور بلوم انگوٹس کا 47 فیصد کا حصہ ہے اور اس کے بعد سلیب انگوٹ کی باری آتی ہے جس کا 27 فیصد کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران ملک کے اندر 21 ملین 650 ہزار اور 100 ٹن اسٹیل مصنوعات کی تیاری ہوئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3۔8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ 11 مہینوں کے دوران خام اسٹیل کی پیداوار میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل تیار کرنے والے ملکوں میں سب سے زیادہ نمو ایران کو ملی ہے۔
ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں جنوری سے نومبر تک 26 ملین 369 ہزار ٹن خام اسٹیل کی تیاری کی گئی ہے حالانکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 23 ملین 385 ہزار ٹن اسٹیل کی تیاری کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ نومبر میں ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار میں گزشتہ مہینے یعنی اکتوبر میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ گیا اور 2 ملین 575 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایران کی اسٹیل کے شعبے میں بہت ساری صلاحتیں ہیں اور رواں سال کے دوران ملک میں اسٹیل کی پیداوار 30 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ 4 ارب ڈالر اضافے سمیت 200 افراد کیلئے براہ راست روزگار کی فراہمی ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کو دنیا میں اسٹیل کی تیاری کے شعبے میں دسویں پوزیشن حاصل ہے اور 2025ء ملک میں سالانہ 55 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ