ایران ہائی پاور لیزر بنانے والے پانچ ممالک میں شامل ہوگیا

تہران، ارنا- جوہری توانائی کی تنظیم نے کہا ہے کہ 10 کلو واٹ ہائی پاور لیزر ٹسٹ آپریشن کے کامیاب نفاذ کیساتھ ، ایران دنیا میں اعلی طاقت والے لیزر بنانے والے پانچ ممالک میں شامل ہوگیا

تفصیلات کے مطابق، ایران کے مرکز برائے لیزر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سرگرم ملک کی ایٹمی صنعت کے ماہرین اور سائنس دان، ہائی پاور لیزر کے میدان میں قیمتی کارنامے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کامیابی کے حصول کیساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا میں ہائی پاور لیزر بنانے پانچ پہلے ملکوں میں شامل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطایق دسمبر کے آخری دنوں کے دوران، 10 کلو واٹ ہائی پاور لیزر ٹسٹ آپریشن کا ایران کے مرکز برائے لیزر سائنس اینڈ ٹیکانلوجی کے سربراہ، مبارکہ کی اسٹیل کمپنی کے نائب سربراہ برائے ٹیکنالوجی امور کی شرکت سے کامیابی سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے دوران، ایران کے نیشنل سینٹر برائے لیزر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مبارکہ اسٹیل کمپنی کیساتھ، ہائی پاور 10 کلو واٹ فائبر لیزر کی تیاری کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیا اور اب قریب ایک سال کے بعد اس لیزر کا گرم ٹیسٹ کیا گیا۔

یہ لیزر اگلے موسم بہار میں مبارکہ اسٹیل کمپنی میں موجود یورپی گیس لیزر کی جگہ لے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف لگائی گئی سخت پابندیوں کے باوجود، ملک نے بہت سارے شعبوں میں انتہائی قابل قدر ترقی کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha