یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز ہفتہ پاکستانی صوبے بلوچستان کے علاقے ہزارہ میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شیعہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں پاکستان میں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 شیعہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے متاثرین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
خطیب زادہ نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے اس اقدام سے دہشت گردی کے خلاف علاقائی ممالک کا مشترکہ مقابلہ ضروری ہوگيا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ داعش دہشت گردوں کی فکری اورمالی معاونت کی روک تھام کے سلسلے میں قدم اٹھانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق داعش دہشتگرد گروپ نے اتوار کے روز پاکستانی علاقے ہزارہ میں شیعہ کان کنوں پر حملہ کر کے 11 افراد کو شہید کردیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ