9 جنوری، 2021 3:33 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84179431
0 Persons
ایران میں سب سے تیز رفتار رنر فرانس میں کیمپ لگائیں گے

مشہد، ارنا- ایران میں سب سے تیز رفتار رنر "حسین تفتیان"، ٹوکیو میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں تیار ہونے کیلئے فرانس میں کیمپ لگائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبے خراسان رضوی کی ٹریک اینڈ فیلڈ تنظیم کے سربراہ "امیر سعادتمند" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفتیان، اب باڈی بلڈنگ اور مساج انسٹرکٹر کی براہ راست نگرانی میں تہران میں ٹریننگ کرتے ہیں اور اس کے فرانسیسی کوچ "اونٹان گائے" بھی ان کی ٹریننگ کی نگرانی کر رہی ہے۔

سعادتمند نے مزید کہا کہ فرانس میں تفتیان کی ٹریننگ کا ٹریک اینڈ فیلڈ فیڈریشن اور صوبے خراسان رضوی کے کھیل کے ادرے کے زیر اہتمام میں 50 دنوں کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور وہ فرانس میں تیار ہونے کے دوران، کچھ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے۔

صوبے خراسان رضوی کی ٹریک اینڈ فیلڈ تنظیم کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس وقت 100 میٹر سپرنٹ میں ایران میں تیزرفتارترین رنر کا ریکارڈ 10.03 سیکنڈ ہے، جو 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں اضافے کے لئے بین الاقوامی میدانوں میں شرکت اور کوچ کی براہ راست نگرانی میں تربیت کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha