یہ بات الہام فتاحی نے آج بروز ہفتہ ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ایران سے متحدہ عرب امارات ، عراق ، کویت ، روس اور خطے کے ممالک کو خوردنی مشروم کی برآمدات تقریبا 6000 ٹن تھی جس کی مالیت 8.7ملین ڈالر تھی۔
انہوں نے اس سال (1399) میں 900 ہیکٹر سے زیادہ اراضی میں 180 ہزار ٹن خوردنی مشروم کی پیداوار کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تہران ، البرز ، اصفہان ، خراسان رضوی ، فارس اور قزوین ملک میں خوردنی مشروم تیار کرنے والے اہم صوبے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ