ایرانی سیب کی برآمدات سے 764 ملین آمدنی

تہران، ارنا - اس سال کے پہلے 9 مہینوں میں ایران سے سیب کی برآمدات بیرون ملک کو 403 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جس سے 764 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بات ایرانی وزارت جہاد زراعت کے ایک عہدیدار زورار پرمہ' نے ہفتہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران  نے رواں سال کے گزشتہ نو مہینوں میں سیب کی برآمدات سے764 ملین  ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 60 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں سال کے پہلے نو مہینے میں ، ایرانی سیب ہندوستان ، قازقستان ، عمان ، ترکمنستان ، یوکرین اور قطر جیسے ممالک کو برآمد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha