یہ بات 'چوی یانگ سام' نے آج بروز جمعرات سیئول میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کورین ٹینکر کے قبضے کے بعد ایران میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے نے بندر عباس کے پانیوں میں حراست میں لئے گئے آئل ٹینکر کے ملاحوں سے ملنے کے لئے اپنے تین سفارتکاروں کو بھیجا اور جو پتہ لگتا ہے کہ اس جہاز کے تمام 20 عملے صحت مند ہیں۔
ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر ریو جئونگ ہیون نے بھی اس جہاز کے ملاحوں اور عملے کے ساتھ الگ الگ گفتگو کی ہے اور تصدیق کی ہے کہ تمام عملے کی طبیعت ٹھیک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے پیر کے روز خلیج کے پانیوں میں ماحولیاتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے جنوبی کوریا کے ایک پرچم بردار کیمیکل ٹینکر 'ہنکوک چیمی' پر قبضہ کر لیا ہے۔ جس ٹینکر پر 7200 ٹن ایتھنول لدا ہوا تھا کہ اس وقت جہاز بندرعباس میں لنگر انداز ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ