چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے خطے کے مستقبل کے لئے فائدہ مند ہیں

تہران، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ میں جاری ترقیاتی منصوبے خطے کے مستقبل کے لئے خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔

یہ بات اسحاق جہانگیری نے جمعرات کے روز چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ میں پورٹ اور سمندری شعبے میں 4 منصوبوں کے افتتاحی تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ میں تین ہزار ارب سے زائد تومان سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، جو بہت اہم ہے۔

جہانگیری نے کہا کہ ملک کے تجارتی تبادلے، برآمدات ، درآمدات اور ایران کو سامان کی نقل و حمل کے راستے میں  پیدا ہونے والے مسائل اور پابندیوں کے باوجود ، چابہار بندرگاہ کی سرگرمیاں کامیاب ہیں لہذا سامان کا ایک بڑا حجم اس بندرگاہ کے ذریعے ملک میں داخل ہوتی ہے اور افغانستان سمیت پڑوسی ممالک کو بھیجی جاتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha