امریکیوں کو خطے سے باہر نکالنا چاہیے

کرمان، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ سامراجیوں اور امریکیوں کو خطے سے باہر نکالنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "اسماعیل قاآنی" نے بدھ کے روز صوبے کرمان میں جنرل سلیمانی کی پہلی برسی سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے خون کا بدلہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی سے خراج عقیدت پیش کرنے والے، امریکیوں کو خطے سے باہر نکالیں گے۔

انہوں نے اس جرم میں ملوث ہونے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جد و جہد کرنے والے ہیرو کا قتل کریں اور پھر چین سے بھٹیں۔

بریگیڈئیر جنرل قآانی نے کہا کہ بلاشبہ جنرل سلیمانی کا راستہ جاری رہے گا اور اسے مزید تقویت ملے گی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔  

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =