ایرانی قوم امریکہ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی: صدر روحانی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ دنیا جان لے کہ ایرانی قوم پابندیوں اور معاشی جنگ سے تباہ نہیں ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار حسن روحانی نے آج بروز بدھ امریکی عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے آنے والے ہفتوں میں نئی ​​امریکی انتظامیہ کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اگلی امریکی انتظامیہ آئندہ دو ہفتوں تک اقتدار میں آئے گی اگر یہ حکومت قوانین پر عمل کرے اور اپنی ذمہ داریاں کو پوری کرے ۔ ہم بھی تمام ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہوں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کرے تو ہم بھی ان کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب ، آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ اور معاشی جنگ کے تینون اہم تاریخی ادوار میں مزاحمت ، استقامت ، صبر اور اتحاد کے ساتھ دنیا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

روحانی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آج تک ایرانی عوام فاتح رہے ہیں اور یہ فتح آخر تک جاری رہے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =