ایرانی سپریم لیڈر 8 جنوری کوعوام سے براہ راست خطاب کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر  8 جنوری کو  19 دی 1356 میں شہنشاہی سلطنت کے خلاف قم کے عوام کے احتجاجی مظاہرے کی مناسبت سے عوام سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای 8 جنوری کو 19 دی کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے براہ راست عوام سے خطاب کریں گے۔

19 دی کی مناسبت سے ہر سال عوام کی موجودگی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی خطاب کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کی وجہ  سےعوامی اجتماع کے بغیر ٹی وی چينل کے ذریعہ براہ راست عوام سے خطاب کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha