ایران میں صفوی دور کی پرانی اور حسین "نشاط" عمارت پر ایک جھلک

تہران، ارنا- ایرانی صوبے فارس کے علاقے لار میں واقع حسین اور پرانی عمارت نشاط کی سنگ بنیاد صفوی دور میں رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری صنعت "علی اصغر مونسان" نے اپنے انسٹاگرام پیج میں نشاط عمارت سے متعلق ایک ویڈیو کو شائع کرتے ہوئے کہا کہ اس خوبصورت اور پرانی عمارت صفویہ دور سے تعلق رکھتی ہے جو صوبے فارس کے علاقے لار اور دریائے بروند کے کنارے پر آباد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمارت 14 ہزار 500 میٹر مربع کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے؛ باغ کی مرکزی عمارت تین منزلوں پر تعمیر کی گئی ہے جس میں تہہ خانے، زیریں منزل اور پہلی منزل شامل ہے؛ نشاط باغ کے شمال میں محل کی عمارت ہے جو شاید اسی وقت تعمیر ہوئی تھی۔

علاقے لار میں واقع نشاط باغ میں اہم تاریخی عناصر جیسے پرانی عمارت اور روایتی غسل خانے ہیں۔

 اس علاقے میں موسم بہار میں خوشگوار آب و ہوا اور تاریخی عمارتوں اور آبی ذخائر کے وجود کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی بڑی صلاحتیں ہیں۔

خلیج فارس سے قربت کی وجہ سے  اس شہر کو غیر ملکی سیاحوں اور خلیج فارس کے ممالک میں مقیم ایرانیوں کے لئے ایک سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جس میں بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی موجود ہے۔

اس شہر کی مقامی دستکاریوں کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اس کی مقامی تحائف جیسے مسقطی حلوہ اور مقامی روٹی، اندرون ملک سمیت بیرون ملک میں بھی مشہور ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha