تہران کی ایک سڑک کو ارمنی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شہید کے نام پر رکھا گیا

تہران، ارنا- ایرانی دارالحکومت تہران کی ایک سڑک کو ارمنی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شہید کے نام پر رکھا گیا جس کی تقریب میں تہران کے میئر نے بھی حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران کے علاقے میرزای شیرازی کی انسوین سڑک کو ارمنی برادری سے تعلق رکھنے والے شہید "آندرانیک مگر دیچیان" کے نام پر رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہید مگر دیچیان کو خرمشہر اور اہواز کے درمیانی علاقے میں منافقین اور علیحدہ پسند گروہوں کے ہاتھوں میں شہید کر دیا گیا۔

آپ کے تین بیٹے ہیں اور آپ کے جس خاکی کو ارمنی برادری سے تعلق رکھنے والے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منعقدہ اس تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کے ارمنی ممبر "آرا شاوردیان" اور دیگر مذہبی شخصیات شریک تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارمنی برداری سے تعلق رکھنے والے شہری، ایران کیخلاف عراق کی مسلط کردہ جنگ میں پوری عقیدت سے حصہ لیا اور مادر وطن کے دفاع کرنے میں شریک رہیں جن میں سے 70 سے زائد شہید ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے کچھ ممبران بھی ارمنی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha