ملک میں کسی بھی سرمایہ کار کو عدم تحفظ محسوس نہیں کرنا ہوگا: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ وہ سرمایہ کار جو ملک میں قانونی طور پر سرگرم عمل ہیں، کو کسی بھی طرح سیاسی، معاشی اور اقتصادی عدم تحفظ محسوس نہیں کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے سرمایہ کو باہر نکلنے کی محرکات کو نمٹنا اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ، معیشت کی پائیدار ترقی اور مضبوطی کے دو بنیادی اقدامات ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ دشمن کیجانب سے ملک کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کو روکنا اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قوانین اور نقصان دہ بیوروکریسیوں کی اصلاح سے سرمایہ کاری کے فروغ سمیت پابندیوں کو بے اثر کرنے اور ملکی پیداوار کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ حکومت نے پیداواری معیشت کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مدد فراہم کی ہے اور سرمایہ کاروں کے لئے مراعات فراہم کی ہیں اور ان کے سرمایہ کی حفاظت اور منافع کو یقینی بنایا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha