جنوبی کوریا نے 7 ارب ڈالر ایرانی اثاثوں کو یرغمال بنا لیا ہے

تہران، ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے خلیج فارس میں کورین بحری جہاز کو حراست میں لینے سے متعلق کہا ہے کہ اگر یرغمال بنانے کی بات ہو جو آج کل سنا جا رہا ہے اور اگر کوئی یرغمال لینے والا ہو تو وہ جنوبی کوریا ہے جس نے جھوٹے بہانوں سے ایران کے 7 ارب ڈالر اثاثوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے آج بروز منگل کو خلیج فارس میں کورین بحری جہاز کو حراست میں لینے سے متعلق سوال کے جواب میں کیا۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ انہوں نے ان مصنوعات بشمول ادویات اور خوارک جن کو پابندیوں سے مستثنی کرنے کا دعوی کرتے ہیں، کی درآمدات سے بھی انکار کردیا جو ان مشکل حالات میں ہماری قوم کیلئے انتہائی ضروری تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یرغمال لینے والے نہیں ہے اور اگر کوئی یرغمال لینے والا ہو وہ جنوبی کوریا ہی ہے جس کو ہماری قوم کی تاریخی یاداشت کبھی نہیں بھولے گی۔

ربیعی نے کہا کہ انہوں نے ان رقوم کو ایرانی قوم کی خدمات فراہم کرنے سے متعلق کسی بھی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی اور عدالتی عہدیداروں کے مطابق اس بحری جہاز کو بھی عدالتی حکم سے اور خلیج فارس کے پانیوں کو آلودہ کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا اور اس کو بار ہا انتباہ بھی کیا گیا تھا۔

ربیعی نے کہا کہ اس کو حراست میں لینے کی وجہ تکنیکی ہے اور یہ کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے اور دنیا میں بھی معمول کی بات ہے۔

انہوں نے ایران میں 20 فیصد یورنیم کی افزودگی سے متعلق یورپی یونین کے خدشات سے متعلق کہا کہ یورپی یونین، بیان جاری کرنے اور خدشات کا اظہار کرنے کے بجائے اپنے کیے گئے وعدوں کو نبھانے پر فکرمند رہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =