4 جنوری، 2021 8:53 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84173918
0 Persons
20 فیصد کی یورنیم افزودگی کے عمل کا آغاز کیا گیا: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کی منظوری سے 20 فیصد کی یورنیم افزودگی کے عمل کا آغاز کیا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی پارلیمنٹ کی منظوری سے 20 فیصد کی یورینم افزودگی کے عمل کا آغاز کیا ہے اور عالمی جوہری ادارے کو بھی اس حوالے سے اطلاع دی گئی ہے۔

ظریف نے کہا کہ یہ جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے عین مطابق ہے جو دیگر فریقین کیجانب سے سالوں کے بعد اپنے وعدوں پر پور نہ اترنے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر دیگر فریقین اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کریں تو ہم بھی گزشتہ کی صورتحال پر واپس آسکیں گے۔

 اس سے پہلے ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا تھا کہ پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹرٹیجک اقدام اٹھانے کے سلسلے میں فردو جوہری تنصیبات میں گیس انجکشن کے عمل کا آغاز کیا گیا اور آئندہ گھنٹوں میں افزودہ یورنیم کی پہلی پروڈکٹ یو ایف 6 کو تیار کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha