کورین بحری جہاز کو حراست میں لینے کی وجہ تکنیکی ہے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کورین بحری جہاز کو حراست میں لینے کی وجہ کو تکنیکی قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی دوسرے ممالک کی طرح  اسی طرح کی خلاف ورزیوں، خاص طور پر سمندری ماحول کی آلودگی سے حساس ہے اور قانون کے فریوم ورک کے اندر ان کیخلاف رد عمل کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موصولہ معلومات کے مطابق کورین بحری جہاز کو حراست میں لینے کی وجہ تکنیکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر کو آلودہ کرنے کی وجہ سے عدالت کے حکم  سے جہاز کو ساحل کی طرف موڑ دیا گیا؛ اسلامی جمہوریہ ایران بھی دوسرے ممالک کی طرح  اسی طرح کی خلاف ورزیوں، خاص طور پر سمندری ماحول کی آلودگی سے حساس ہے اور قانون کے فریوم ورک کے اندر ان کیخلاف رد عمل کرے گا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی معاملہ نہیں ہے اور ایران اور دیگر ممالک کے پانیوں میں پچھلے اسی طرح کے واقعات بھی ہوئے ہیں جو معمول کی بات ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس حوالے سے مزید معلومات جلد نشر ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے نیوی اہلکاروں نے آج بروز پیر کو خلیج فارس کے پانیوں میں تیل کی آلودگی کے باعث جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا جہاز پکڑ لیا اور اسے ہمارے ملک کی بندرگاہوں میں منتقل کردیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha