فردو جوہری تنصیبات میں گیس انجکشن کا آغاز، یو ایف 6 پروڈکٹ کا آئندہ گھنٹوں میں تیار

تہران، ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹرٹیجک اقدام اٹھانے کے سلسلے میں فردو جوہری تنصیبات میں گیس انجکشن کے عمل کا آغاز کیا گیا اور آئندہ گھنٹوں میں افزودہ یورنیم کی پہلی پروڈکٹ یو ایف 6 کو تیار کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ممکلت کی ہدایت سے پارلیمنٹ کیجانب سے پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹریٹجک اقدامات اٹھانے کے قانون کے بجٹ کا تعین کیا گیا ہے۔

ربیعی نے مزید کہا کہ ایرانی صدر نے حالیہ دنوں میں پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹریٹجک اقدام اٹھانے کے قانون کے نفاذ کی ہدایت دی؛ لہذا کچھ گھنٹوں پہلے فردو جوہری تنصیبات میں گیس انجکشن کے عمل کا آغاز کیا گیا اور آئندہ گھنٹوں میں افزودہ یورنیم کی پہلی پروڈکٹ یو ایف 6 کو تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو مطلع کرنے اور ملک کی حفاظت سے متعلق ذمہ داریوں پر مبنی ڈیزائن سوالنامہ پیش کرنے جیسے ابتدائی اقدامات کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ربیعی نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کا موقف واضح طور اعلان کیا گیا ہے اور ہم قانون کے نفاذ کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =