ایرانی ٹیکسٹائل اور کپڑے میں 40 ملین ڈالر کی برآمدات

تہران، ارنا - ایرانی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹ پروڈکشن اینڈ ایکسپورٹ یونین کے نائب سربراہ کہا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران ایرانی ٹیکسٹائل صنعت کی برآمدات کی شرح 40 ملین  ڈالر سے زیادہ ہے۔

 یہ بات مجید نامی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے پچھلے دو سالوں میں ملک سے غیر ملکی برانڈز کے نکلنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لباس کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے ایرانی پیداواروں کیلیے ایک بہت بڑا موقع فراہم کیا۔

اب تمام پروڈیوسرز سال کے آخری ایام اور عید نوروز کیلیے پوری صلاحیت سے کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اس صورتحال میں بہتری آئے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha