ایران عالمی کسٹم آرگنائزیشن کے جاسوس کتوں کا علاقائی تربیتی مرکز بن گیا

تہران، ارنا -  ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی کسٹم آرگنائزیشن نے ایران میں اس تنظیم کے جاسوس کتوں کا علاقائی تربیتی مرکز کے قیام کے لیے ایرانی تجویز سے اتفاق کیا۔

مہدی میر اشرفی نے کہا ہے کہ عالمی کسٹم تنظیم نے ایران میں اس تنظیم کے بو سونگنے والے کتوں کے علاقائی تربیتی مرکز کے قیام کیلیے ایرانی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

عالمی کسٹم آرگنائزیشن کی جانب سے اس تجویز کی منظوری کے ساتھ ایرانی کسٹم کے بو سونگنے والے کتے( سمگا) کی تربیت، تحقیق اور ترقی کے لیے خصوصی پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

عالمی کسٹم آرگنائزیشن( World Customs Organization (WCO ' 620  سے زیادہ ممبروں پر مشتمل ہے یہ تنظیم دنیا میں آزاد زونوں کی واحد بین الاقوامی اور کثیرالجہتی تنظیم ہے۔

خدمات کا استعمال، موثر تحقیق ، آپریشنل اور انتظامی تعاون، اعلی سطح کی تربیت، نیٹ ورک کی خدمات اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم کے لئے ورلڈ فری زون آرگنائزیشن میں رکنیت کے دیگر فوائد بھی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =