ایران اور پاکستان انسداد منشیات پر معلومات کے تبادلہ کی کمیٹی کے قیام پر متفق

اسلام آباد، ارنا- ایران کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی پاکستانی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں دونوں فریقین نے انسداد منشیات پر معلومات کے تبادلہ کی کمیٹی کے قیام سے اتفاق کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "مجید کریمی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پاکستان انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے کمانڈر کے ساتھ اپنی کی ملاقات اور مشاورت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیساتھ باہمی دلچسبی امور اور سرحدی علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بریگیڈئیر جنرل کریمی نے کہا کہ اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان تعمیری مذاکرات کیے گئے اور دونوں فریقین نے انسداد منشیات پر معلومات کے تبادلہ کی کمیٹی کے قیام سمیت بیک وقت سرحدی گشت کے لئے کوآرڈینیشن سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایران اور پاکستان خطے میں اسمگلنگ کے اہم عناصر کو نشانہ بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

بریگیڈئیر جنرل کریمی نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کو ایران اور پاکستان کیلئے ایم بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس موضوع کا سنجیدہ تعاقب کرنے پر باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی، منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے عمل کو ہر ممکن حد تک روکنا ہوگا، یہی وجہ ہے کہ ایران کیجانب سے مشترکہ سرحدوں پر باڑ لگانے کے پاکستانی حکومت کے اقدام کو اہم اور خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

بریگیڈئیر جنرل کریمی نے کہا کہ ایران کیجانب سے پاکستان میں منشیات سونگھنے والے کتے کے مرکز کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =