پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا داعش کیخلاف سنجیدہ کاروائی پر زور

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے صوبے بلوچستان میں ایک دہشتگردانہ اقدام میں 11 کان کنوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے داعش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "سید محمد علی حسینی" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے دہشتگردوں کے ہاتھوں، مذہبی عقیدے کی بنیاد پر صوبے بلوچستان میں 11 بے گناہ مسلمانوں بشمول بچوں کو شہید کرنے کا ہولناک اور مجرمانہ اقدام، نا قابل معافی جرم ہے۔

حسینی نے اس بات پر زور دیا کہ اس شجر ملعونہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان وحشی قاتلوں کو سزا دلوانا، لواحقین کے زخموں پر معمولی مرہم ہے۔

 واضح رہے کہ کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں داعش عناصر کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی مچھ میں 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =