4 جنوری، 2021 2:39 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84173480
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران،ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں ایک ملین و 249 ہزار و 507 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ ایک ملین اور 20 ہزار اور 737 افراد علاج ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 55  ہزار و 650 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

لاری نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت اور 6 ہزار و 73 افراد اس بیماری سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 4901 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 85 ملین افراد اس بیماری کاشکار ہوگئے ہیں اور 1 ملین اور 800 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =