واشنگٹن کو واضح اور شفافیت کے ساتھ ضروری پیغامات دیئے گئے ہیں: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات ، نقل وحرکت اور کچھ شرپسندی ہماری نظروں سے پوشیدہ نہیں ہیں اور ہم واضح اور شفافیت کے ساتھ واشنگٹن کو ضروری پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر صحافیوں کی محدود موجودگی کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے خطے میں امریکی نقل وحرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے نقل وحرکت اور کچھ شرپسندی اقدامات ہماری نظروں سے پوشیدہ نہیں ہے اور ہمارے انٹیلیجنس، سیکیورٹی اور فوجی ادارے خطے اور عراق میں امریکہ کے خفیہ اقدامات سے پوری طرح واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے واشنگٹن کو ضروری پیغامات بھیجے ہیں اور علاقائی ممالک کو بھی بتایا  ہے کہ وہ ان شرپسند عناصر کے جال میں نہ پھنسیں۔

ہم نے کچھ علاقائی کشیدگی خاص طور پر عراق میں صیہونی حکومت اور اتحادیوں کے کردار کو دیکھا ہے وہ شرمندہ نہیں ہیں کہ امریکی فوجیوں کے خون سے اپنے مقاصد کو حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ وطن کی سالمیت، اپنے مفادات کے دفاع میں سنجیدہ جواب دیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha