ایران اور روس کا کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون پر تیار

ماسکو، ارنا- روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور روس، کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون کرنے میں دلچسبی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے وزرائے صحت کے درمیان ایک اجلاس منعقد کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم جلالی" نے اتوار کے روز روسی اخبار ایزوستا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس، کوورنا ویکسین کی تیاری میں تعاون کرنے سے متعلق دونوں ملکوں کے وزرائے صحت کے درمیان ایک اجلاس منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

جلالی نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن نے بھی 2020 کے اپریل اور اکتوبر مہینوں کے دوران، ٹیلی فونک رابطوں میں کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون اور تجربات کے تبادلہ پر زور دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال روس میں تیار کردہ کورونا ویکسین کی دستاویزات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور جلد ہی اس حوالے سے دونوں ملکوں کے وزرائے صحت کے درمیان ایک ملاقات کا انعقاد ہوگا۔

جلالی نے کہا کہ اگر چہ ایران میں تیار کردہ کورونا ویکسن کی انسان پرآزمائش بھی ہوچکی ہے تا ہم تہران ویسے ہی دیگر ملکوں بشمول روس میں تیار کردہ کورونا ویکسین کا جائزہ لیتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سربراہ امیر حسین قاضی زادہ نے بھی 2020 کے دسمبر مہینے میں روسی ذرئع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اور روس، مشترکہ کورونا ویکسین پروڈکشن سنٹر کے قیام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha