ایران ہی جنرل سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے وقت اور مقام کا تعین کرے گا

تہران، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے ترجمان نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران ہی جنرل سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے وقت اور مقام کا تعین کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "رمضان شریف" نے اتوار کے روز روسی خبر رسان ادارہ راشا ٹوڈی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران اس امکان کو مسترد نہیں کرتا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف ایک اور بیوقوفانہ اقدام اٹھائے گا۔

شریف نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کیلئے ابھی بھی ہمارے پاس ٹائم ہے اور یہ مناسب وقت اور مقام پر ضرور کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران ہی ہے جو جنرل سلیمانی کے خون کا بدلنے کے وقت اور مقام کا تعین کرے گا نہ امریکہ!

پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان نے کہا کہ اس انتقام کا دشمن پر سب سے زیادہ اثر ہونا چاہئے اور عالم اسلام کی سب سے زیادہ حمایت حاصل کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران کیجانب سے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے انتظار میں بدستور تیار ہونے سے تنگ آچکا ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔  

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =