ایرانی کھیلاڑی کا فری اسٹائل کشتی کو الوداع کہنے کا فیصلہ

ساری، ارنا – ایرانی فری اسٹائل کشتی کے 61 کلوگرام زمرے میں چار ایشین تمغے کے حامل ایرانی کھیلاڑی مسعود اسماعیل پور نے اس کھیل کی دنیا کو الوداع کہا۔

اسماعیل پور جو 1362 ہجری شمسی کو صوبہ مازندران کے شہر جویبار میں پیدا ہوئے ہے، نے آج اتوار کی صبح "درد نامہ" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کرکے کشتی کے میدان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
شمالی شہر جویبار سے تعلق رکھنے والے اس کھیلاڑی نے اب تک ایشیائی اور عالمی مقابلوں میں 10 رنگا رنگ تمغوں کو اپنے نام کر لیا ہے۔
انہوں نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کہا ہے کہ اس کھیل کے نامعلوم مستقبل کی وجہ سے کشتی کی دنیا کو الوداع کہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha