ایرانی انسداد منشیات کے پولیس چیف مجید کریمی نے آج کی صبح پاکستانی ہم منصب محمدعارف ملک کی دعوت پر باہمی تعاون کے فروغ کے مقصد کے ساتھ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاکستانی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف (ANF) کے عہدیداروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد کے ایئرپورٹ میں ہمارے وفد کے پہنچنے جنرل کریمی اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ایرانی جنرل پیر کے روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور اپنے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل محمد عارف ملک سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔
کچھ بیرونی ممالک کے فوجی افسروں سے ملاقات بھی جنرل کریمی کے دو روزہ دورے پاکستان کے ایجنڈے میں ہے۔
جنرل کریمی منگل کو پاکستان کے وزیر منشیات کنٹرول اعجاز احمد شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
مجید کریمی جنوبی شہر کراچی کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی سمندری سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ سمندر کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ