ان خیالات کا اظہار "علیرضا رزم حسینی" نے صوبے مشرقی آذربائیجان میں "شیرین عسل" کمپنی کے نئے منصبوں کے نفاذ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے مشرقی آذربائیجان نے فوڈ انڈسٹری کے شعبے میں قابل قدر ترقی کی ہے۔
رزم حسینی نے صوبے آذربائیجان کی قالین کی صنعت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر تبریز میں تیار کیے گئے قالین، دنیا میں ایران کی علامت بن گئے ہیں جن کو بڑے پیمانے پر مختلف ملکوں میں برآمد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے آذربائیجان کی فوڈ انڈسٹری بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔
ایرانی وزیر صنعت نے ملک میں نجی کمپنیوں کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی حمایت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ آج بروز ہفتے کو شیرین عسل کمپنی میں ماہانہ 100 ہزارٹن سے زائد مصنوعات تیار کرنے کی گنجائش سے 6 نئے منصوبے جن میں فوڈ انڈسٹری میں ملٹی لیئر ریشے اور 18 پلاسٹک انجیکشن مشینیں شامل ہیں، کا نفاذ کیا گیا جن پر 3 ہزار ارب تومان (ایرانی قومی کرنسی) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت، آج بروز ہفتے کو صوبے مشرقی آذربائیجان کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ