ہر کسی اشتعال انگیز اقدام کا سنجیدہ رد عمل ہوگا: ظریف کا امریکہ کو انتباہ

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر کسی اشتعال انگیز اقدام کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ عراق سے موصلہ نئے معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے آلہ کار امریکہ کیخلاف حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں تا کہ سبکدوش ہونے والے ٹرمپ کو جعلی بہانوں سے جنگ پر اکسائیں۔

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھنسے ہوئے جالوں کا خیال رکھنا! کیونکہ ہم ہر کسی اشتعال انگیر اقدام کیخلاف سنجیدہ کاروائی کریں گے بالخصوص آپ کے وہی قریبی دوستوں کیخلاف!

ایرانی وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز میں بھی ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ میں کورونا سے لڑنے کے بجائے ٹرمپ اور ان کے اتحادی ہمارے خطے میں بمباروں اور بیڑے بھیجنے کیلئے اربوں ڈالر ضائع کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق سے موصولہ معلومات کے مطابق وہ جنگ کا بہانہ بنانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں تا ہم اپنے قومی مفادات اور عوام کا دفاع ضرور کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =