2 جنوری، 2021 4:18 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84170888
0 Persons
یونیسکو میں ایران کے نئے سفیر کا تعینات کیا گیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت کے حکم نامہ سے "احمد پاکت چی" عالمی ثقافتی تنظیم یونیسکو میں بطور نئے ایرانی سفیر کا تعینات کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر حسن روحانی نے یونیسکو کے سربراہ "ادورہ ازلہ" کے نام میں ایک خط میں اس تنظیم میں تعنیات ایران کے نئے سفیر کا تعارف کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے پاکت چی کو اس عہدے پر مقرر کرنے کی تجویز دی جس کی ایرانی صدر اور وزیر خارجہ نے منظوری دی۔

واضح رہے کہ احمد پاکت چی نے تاریخ کے مضمون میں تہران یونیورسٹی سے گریجوئٹ ہوئے ہیں، الماتی میں فارابی یونیورسٹی سے مذاہب اور تاریخی لسانیات پڑھ لیے ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف ہیومنٹی اینڈ کلچرل اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں۔

صدر روحانی نے ایک اور الگ خط میں یونیکسو میں تعنیات ایران کے سابق سفیر "احمد جلالی" کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

جلالی آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ کے فارغ التحصیل ہیں اور ایران کی علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے فیکلٹی مبمبر ہیں جنہوں نے اسلامی انقلاب سے اب تک ملک کی بہت قابل قدر خدمات کی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =