شہید سلیمانی کی یاد منانے کے حق کو چھین نہیں لیا جا سکتا: برطانوی اسلامی ادارہ

لندن، ارنا- ایک ایسے وقت جب مغربی ممالک کے دباؤ کے تحت انصاف پسند تنظیموں اور اداروں نے شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی سالگرہ پر خاموش رہنے کا رویہ اپنایا ہے تو اس وقت ایک برطانوی اسلامی ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ شہید سلیمانی کی یاد منانے کے حق کو چھین نہیں لیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق "اہل بیت کے مبلغین" کے عنوان کے تحت برطانوی اسلامی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی اور اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والی امریکی حکومت نے اپنے طرز عمل کی مذمت پر انصاف پسندوں اور قانون کی پیروی کرنے والوں کی آواز کو کو خاموش کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیکن ہم خطے میں قیام امن اور استحکام لانے سے متعلق ان شہیدوں کی یاد منانے کے حق پر زور دیتے ہیں اور ان کیخلاف  افواہین پھیلانے والوں اور الزام لگانے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں او مغرور طاقتوں کو یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں نیلسن منڈیلا جیسے افراد پر دہشتگردی کا الزام لگایا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

اہل بیت کے مبلغین کے ادارے نے کہا کہ یہ حکومتیں، جو خود ہزاروں میل دور، غیرعدالتی قتل کا ارتکاب کرتی ہیں، کو کسی کی بھی مذمت کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لہذا ہم شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی یاد کو منانے کی عالمی مہم میں حصہ لیں گے اور اس حوالے سے ہم 3 سے 9 جنوری تک ہیشٹک WeRemember# کو استعمال کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =