30 دسمبر، 2020 8:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84167975
0 Persons
ایران میں زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ

بجنورد، ارنا- ایرانی وزیر زارعت نے کہا ہے کہ پچھلے 9 مہینوں کے دوران، ملک میں زرعی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم خاوازی" نے بدھ کے روز صوبے شمالی خراسان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 6 ملین 100 ہزار ٹن مختلف قسم کی زرعی مصنوعات کی برامدات ہوئی ہیں اور مرکزی بینک کے مطابق اس شعبے کا مثبت توازن 4.4 ہے۔

خاوازی نے صوبے شمالی خراسان میں زراعتی شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کو 100 ہزار ٹن چغندر کی پیداوار سے ملک میں دسویں پوزیشن حاصل ہے۔

اس کے علاوہ صوبے شمالی خراسان، 22 ہزار ٹن کپاس، 123 ہزار 392 ٹن پیاز اور 123 ہزار 787 ٹماٹر کی پیداوار سے بالترتیب ان شعبوں میں ملک کی پانچویں، آٹھویں، تیرہویں کی پوزیشن پر کھڑا ہے اور اس کے علاوہ اس صوبے میں ریشم کے کیڑے کی پیداوار میں اعلی صلاحتیں ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر زارعت آج بروز بدھ کو شمالی خراسان کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے زراعت کے شعبے میں 11 منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha