کورونا ویکسین کی خریداری کی رقم عراق میں ایرانی ذرائع سے ادا کی جائے گی:  وزیر توانایی

بغداد، ارنا- ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ یورپ سے کورونا ویکسین کی خریداری کی رقم عراق میں موجود ایرانی مالی ذرائع سے ادا کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے عراقی حکام سے تعمیری مذاکرات کیے گئے ہیں اور ہم نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ یورپ سے کورونا ویکسین کی خریداری کی رقم عراق میں موجود ایرانی مالی ذرائع سے ادا کی جائے گی۔

اردکانیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس عراق سمیت بیرون ملک اچھے مالی وسائل موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت ویکسین کی مطلوبہ ڈوز کسی یورپی کمپنی سے خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی رقم ان مالی ذرائع سے ادا کی جائے گی۔

ایرانی وزیر توانائی نے کہ ان کے عراقی حکام سے مختلف شعبوں میں تعمیری اور اچھے مذاکرات ہوئے ہیں اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں آئندہ ہفتوں کے دوران دارالحکومت تہران میں باہمی اقتصادی کمیشن کے اجلاس کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی بجلی کی صنعت کی تعمیر نو کے منصوبوں پر اچھے معاہدے طے پاگئے اور "بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک میں توانائی کے نقصانات کو کم کرنے" کے ساتھ ساتھ عراق میں "برقی آلات کی تعمیر نو" کے میدان میں دو معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی۔

اردکانیان نے کہا کہ عراق کیجانب سے بجلی اور گیس کی درامدات سے متعلق ایران پر قرضے کے کچھ حصہ بھی ادا کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =