ایران اور 5 اسلامی ملکوں میں جنرل سلیمانی سے متعلق تصویری نمائش کا انعقاد

قم، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے 17 بڑے شہروں سمیت 5 اسلامی ملکوں میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر "خاتم سلیمانی" کے عنوان کے تحت تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے قم کی رضا کار فورس کی آرٹسٹ فوٹو ایسوسی ایشن کے چیئرمین "امیر حسامی نژاد" نے منگل کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے جنرل سلیمانی اور مزاحمتی فرنٹ کے شہدا کی سالگرہ کے قریب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی اور ابوالمہندس المہدی کی شہادت اور ان کی شاندار جنازے کی تقریب کے بعد ایرانی فوٹوگرافرز نے ان سے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایران سمیت شام، لبنان، عراق، پاکستان اور افغانستان میں "خاتم سلیمانی" کے عنوان کے تحت بیک وقت تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha