29 دسمبر، 2020 3:19 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84166235
0 Persons
شام کی قومی باکسنگ ٹیم ایران کا دورہ کرے گی

تہران، ارنا- شام کی قومی باکسنگ ٹیم ایرانی قومی ٹیم کیساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کرنے کیلئے ایران کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، شامی کی قومی باکسںگ ٹیم، 8 مختلف زمروں میں 8 باکسروں سے 20 جنوری کو ایران پہنچے گی تا کہ ایرانی قومی ٹیم کیساتھ دو ہفتوں کیلئے مشترکہ تربیتی کیمپ میں حصہ لے۔

اس مشترکہ تربیتی کیمپ کا دارالحکومت تہران میں واقع انقلاب سپورٹ سٹڈیم میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس تربیتی کیمپ میں ایران اور شام کی باکسنگ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچوں کا انعقاد کیا جائے گیا۔

ایران کی باکسنگ فیڈریشن قازقستان اور ازبکستان کی ٹیموں کیساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی قومی باکسنگ ٹیم، فرانس میں منعقدہ عالمی اولمپک کوالیفائر مقابلوں کیلئے تیار ہو رہی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha